عمران خان کی حقیقت
تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے اپنے بیان سے ملک بھر میں تہلکہ مچادیا ہے۔ یکم اگست کی دوپہر عائشہ گلالئی نے اپنے فیس بک پر لکھاکہ عمران خان اور اس کے گرد موجود گینگ کے غیر اخلاقی کردار کی وجہ سے وہ پارٹی چھوڑ رہی ہیں اور اس حوالے سے کل پریس کانفرنس کریں گی۔ فیس بک پوسٹ میں کہاگیاہے کہ عمران خان کے گرد موجود گینگ پارٹی ورکرز کو بے وقعت اور چھوٹے ورکز کہتاہے۔ پوسٹ کے مطابق ان کی پارٹی چھوڑنے کی وجہ پختون خوا میںعمران خان کے ایجنٹ وزیراعلی پرویز خٹک کی کرپشن بھی ہے۔
عائشہ گلالئی کی اس پوسٹ کے بعد ملک بھر کے الیکٹرانک میڈیا نے ان سے رابطے کیے اور انہوں نے اپنے بیان کی تصدیق کی ور کہاکہ وہ پارٹی چھوڑ چکی ہیں اور اس کے ذمہ دار تحریک انصاف کے چیئرمین کی غیراخلاقی حرکتیں ہیں جس سے پارٹی کی ماﺅں،بہنوں کی عزت محفوظ نہیں۔ یہ انگلینڈ نہیں پاکستان ہے، عمران خان ایک بدکردار شخص ہے، خود کو پٹھان کہتا ہے اور دونمبر پٹھان ہے۔

