اسپین کار حملے میں تیرہ ہلاک
اسپین کے شہر بارسلونا میں شہریوں پر بے قابو وین کے ذریعے حملہ کیا گیا ہے جس میں حکام کے مطابق تیرہ افراد مارے گئے ہیں جبکہ پچاس زخمی ہوگئے ہیں_
پولیس حکام کے مطابق یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے اور وین کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے _ بارسلونا شہر کے علاقے میں مصروف شاہراہ کے ساتھ فٹ پاتھ پر چلنے والوں کو وین کے ذریعے کچلا گیا ہے جس نے یورپ کے دیگر ممالک میں ایک بار پھر شہریوں کو خوف زدہ کر دیا ہے _

