سامعہ شاہد قتل، درخواست ضمانت مسترد
Reading Time: < 1 minuteملزم شکیل کے وکیل نے عدالت عظمی کو بتایا کہ سامعہ شاہد ملزم شکیل کی بیوی تھی، جس پر جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیے کہ سامعہ اور ملزم شکیل کے رمیان طلاق ہو چکی تھی، سامعہ کا قتل طلاق کے بعد ہوا، انہوں نے کہا کہ فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ کو مسترد نہیں کیا جا سکتا، اسی طرح پولیس لیبارٹری کی رپورٹ پر بھی اثر انداز نہیں ہو سکتی، ایڈیشنل پراسیکیوٹر رانا عبدالمجید نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مقدمہ ٹرائل کورٹ میں ہے، سامعہ شاہد کے ورثاء نے مقدمے دوسری عدالت میں منتقلی کی درخواست بھی دے رکھی ہے, واضع رہے کہ سامعہ شاہد کو 20 جولائی 2016 جہلم میں قتل کیا گیا تھا۔ عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔
Array