متفرق خبریں

برطانوی اخبار چندہ مانگنے پر مجبور

اگست 28, 2017 2 min

برطانوی اخبار چندہ مانگنے پر مجبور

Reading Time: 2 minutes

ٹی وی چینلز کے آنے کے بعد ایک طرف جہاں صحافت پر زوال آیا ہے تو دوسری جانب اخبارات کے اشتہارات بھی کم ہوگئے ہیں۔ ایسی صورتحا ل میں برطانیہ کے مشہور اخبار نے پڑھنے والوں سے اپنی صحافت کو زندہ رکھنے کیلئے عطیات مانگنا شروع کر دیا ہے۔
گزشتہ ایک ہفتے سے جو بھی قاری برطانوی اخبار گارڈین کی کسی خبر کو پڑھنے کیلئے آن لائن کلک کرتاہے تو آدھی خبر کے بعد ایک باکس کی صورت میں اخبار کی جانب سے عطیہ دینے کی اپیل پڑھنے کیلئے نظر آتی ہے۔
اس اپیل میں لکھا ہوتا ہے کہ ’چونکہ آپ یہاں ہیں، ہم آپ سے ایک معمولی فیور چاہتے ہیں۔ اس وقت گارڈین کو پڑھنے والے افراد پہلے سے بہت زیادہ ہیں مگر اشتہارات کی مد میں میڈیا کی کمائی تیزی سے کمی کا شکار ہے۔ دیگر خبر رساں اداروں کے برعکس ہم نے آن لائن پڑھنے کیلئے پیسے جمع کرانے کی شرط نہیں رکھی، ہم اپنی صحافت کو ہرطرح سے پڑھنے والوں کیلئے عام رکھنا چاہتے ہیں۔ اس وجہ سے آپ سمجھ سکتے ہیں کہ ہم آپ کی مدد کیوں چاہتے ہیں۔ گارڈین کی آزاد اور تحقیقاتی صحافت بہت زیادہ وقت، پیسہ اور محنت مانگتی ہے تب آپ تک پہنچتی ہے۔ لیکن ہم یہ صحافت اس لیے کرتے ہیں کہ ہم جانتے ہیں ہماری صحافت کی پہچان الگ ہے اور ممکن ہے کہ یہی آپ بھی ہم سے چاہتے ہوں۔‘
اس کے بعد اخبار کو پڑھنے والے ایک قاری نے چندہ دینے کے بعد وجوہات بیان کرتے ہوئے لکھاہے کہ ’مجھے خوشی ہے کہ یہاں پڑھنے کیلئے کوئی قیمت نہیں رکھی گئی، اور میڈیا (اخبار) کیلئے یہ ضروری ہے کہ وہ جمہوری انداز میں سب کیلئے دستیاب ہو، بجائے اس کے کہ بازار کی جنس بن جائے جس کو صرف قیمت ادا کرنے والے خرید سکتے ہوں۔‘
اخبار اپنی اپیل کے آخرمیں لکھتا ہے کہ ہر وہ قاری جو ہماری رپورٹنگ کو پڑھتاہے، اسے پسند کرتاہے، مدد کرنے میں تعاون کرسکتاہے، اس طرح ہمارا مستقل زیادہ محفوظ ہوگا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے