کرکٹر شرجیل خان پر ڈھائی سال پابندی
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کے لیے قائم ٹریبونل نے کرکٹر شرجیل خان پر ڈھائی سال کی پابندی عائد کر دی ہے،
شرجیل خان پر پاکستان سپر لیگ کے دوران اسپاٹ فکسنگ کا الزام لگایا گیا تھا اور ان پر ضابطہ اخلاق کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی پر اٹھارہ فروری کو فرد جرم عائد کی گئی تھی _ ٹریبونل کے مطابق شرجیل خان اڑھائی سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکیں گے –
Array