عالمی خبریں

سفارت کاروں کو نکالنے کا مقابلہ

اگست 31, 2017 < 1 min

سفارت کاروں کو نکالنے کا مقابلہ

Reading Time: < 1 minute

امریکہ اور روس کے درمیان سفارت کاروں کو نکالنے کے جاری مقابلے میں امریکی حکومت نے روس کو سان فرانسیسکو میں اپنا قونصل خانے اور دیگر دو رہائشی عمارتوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ اقدام روس کی جانب امریکی سفارتی عملے کو ملک سے نکل جانے کے حکم کے جواب کیا گیا ہے ۔

امریکی محکمۂ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ قونصل خانے کو بند کرنے کے اقدامات روس کی جانب سے گذشتہ ماہ ملک سے امریکی سفارتی مشنز کے عملے کے 755 ارکان کو نکل جانے کے حکم کے جواب میں کیے ہیں۔

 

امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا ہے کہ سان فرانسیسکو میں قونصل خانے کے علاوہ واشنگٹن اور نیویارک میں زیر استعمال عمارتوں کو دو ستمبر تک بند کر دینا ہو گا۔ امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ برابری کی بنیاد پر کیا گیا۔  گذشتہ ماہ امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تنقید کے باوجود روس پر نئی پابندیاں لگانے کے حق میں ووٹ دیا تھا جبکہ گذشتہ دسمبر میں اس وقت کے صدر براک اوباما نے الیکشن میں ہیکنگ کے الزام پر 35 روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑ دینے کا حکم دیا تھا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے