عالمی خبریں

افغان صدر کا امن کا ہاتھ

ستمبر 1, 2017 < 1 min

افغان صدر کا امن کا ہاتھ

Reading Time: < 1 minute

افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان سے جامع سیاسی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ عید کے موقعے پر کابل کے صدارتی محل میں تقریر کرتے افغان صدر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ امن افغانستان کا قومی ایجنڈا ہے، ایک ایسا امن جس کی بنیاد سیاسی نظریے پر ہو۔ اشرف غنی نے کہا کہ ساری دنیا کو معلوم ہو چکا ہے کہ اس ملک کو زور سے کسی کام کے لیے مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن خطے کی سلامتی کی خاطر ہم منطق اور استدلال کے تحت ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں۔

صدر اشرف غنی نے عید الاضحیٰ کی نماز کے بعد تقریر کرتے ہوئے باغیوں اور جنگجوؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ امن عمل کا حصہ بنیں۔ اشرف غنی نے کہا ہے کہ  مسلح دشمنوں کے پاس ایک راستہ ہے۔ وہ وقت آ گیا ہے کہ انھیں معلوم ہونا چاہیے کہ وہ افغان ہیں اور انھیں افغان ماؤں نے پالا ہے۔ میں سب کی طرف امن کا ہاتھ بڑھا رہا ہوں، اور کہتا ہوں کہ امن خدا کا حکم ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کے دروازے طالبان سمیت سب کے لیے کھلے ہیں لیکن ہم کسی کی طاقت کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے