پاکستان بھی روہنگیا کیلئے بول پڑا
Reading Time: < 1 minuteعام پاکستانیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر سخت غم وغصے کے اظہار کے بعد پاکستان کی حکومت کا بھی روہنگیامسلمانوں کی حالت زار پر سرکاری ردعمل سامنے آگیاہے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہاگیاہے کہ پاکستان کو روہنگیا مسلمانوں کی بڑھتی اموات اور جبری بے دخلی کی خبروں پر سخت تشویش ہے، اگران خبروں کی تصدیق ہوتی ہے تو یہ انتہائی تشویش ناک اور عیدالاضحی کے موقع پر غم وغصے کا باعث ہے۔ پاکستان میانمار میں حکام پر زور دیتاہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی خبروں کی تحقیقات کرائے اور جو بھی اس میں ملوث ہے ان کو سزا دے، میانمار روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ کرے۔ پاکستان کی دنیا بھر میں مسلمانوں اقلیتوں کے حوالے سے واضح پوزیشن ہے کہ وہ عالمی برادری کے ساتھ مل کرکام کرتاہے تاکہ حقوق کا تحفظ کیاجاسکے، خاص طورپر اسلامی کانفرنس کی تنظیم کے ساتھ روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کرتاہے۔