میزائل مشق حملے کے مشابہ
جنوبی کوریا نے اصلی ہتھیاروں سے ایک مشق میں راکٹوں کو فائٹر طیاروں سے چھوڑا اور زمین سے بیلسٹک میزائل داغے ۔ میزائل کی یہ مشق شمالی کوریا کی جوہری تنصیبات پر حملے کے مشابہ ہے۔ جنوبی کوریا نے یہ تجربہ نے میزائل مشق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے انتباہ کے بعد کی ہے جس میں انھوں نے شمالی کوریا کو کہا تھا کہ اگر امریکہ کے اتحادی کو کوئی خطرہ پیش آيا تو اس کا جواب بھرپور فوجی قوت سے دیا جائے گا۔
جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ اسے ایسے اشارے ملے ہیں کہ جو ظاہر کرتے ہیں کہ شمالی کوریا ایک اور بین البراعظمی میزائیل کا تجربہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس سے قبل شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کیا جو دور تک مار کرنے والے میزائل پر نصب کیا جا سکتا ہے۔

