دو ارب ڈالر کے نشریاتی حقوق
Reading Time: < 1 minuteبھارت میں کرکٹ کے جنون نے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں، انڈین پریمیر لیگ میں ایک طرف غیر ملکی کھلاڑیوں کی خدمات کروڑوں ڈالرز کے عوض حاصل کی گئیں تو اب دوسری طرف انڈین کرکٹ بورڈ کو نشریاتی حقوق بیچنے کی مد میں بھی دو ارب ڈالر مل رہے ہیں _ آئی پی ایل کے اس سیزن کے تمام میچز صرف اسپورٹس چینل اسٹار انڈیا دکھائے گا اور اس کے لیے اس نے حقوق لگ بھگ دو ارب ڈالر میں خرید لیے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ سمجھا جا رہا ہے_ دنیا کے دیگر ٹی وی چینل میچز کو دکھانے کے لیے اسٹار انڈیا سے خریداری کریں گے_ ایک اندازے کے مطابق ٹی وی چینلز آئی پی ایل میچز دکھانے کے لیے تین ارب ڈالر کے اشتہارات نشر کریں گے_
Array