بیس ہزار میگاواٹ کا ریکارڈ
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں بجلی کی ریکارڈ لوڈشیڈنگ کے بعد اب ریکارڈ پیداوار کی باتیں یا دعوے کیے جا رہے ہیں، وفاقی وزیر خواجہ آصف نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ‘بجلی کی پیداوار بیس ہزار میگاواٹ، آج شام نو بجے نیا ریکارڈ__ روشن پاکستان کا وعدہ تکمیل کے آخری مراحل میں انشاءاللہ’_
وزیرمملکت عابد شیر علی نے اس سے قبل اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ چھ ستمبر کو رات نو بجے بجلی کی پوزیشن یہ تھی، ڈیمانڈ اٹھارہ ہزار دو سو تین میگاواٹ جبکہ پیداوار بیس ہزار میگاواٹ رہی، کوئی شارٹ فال نہیں _
وفاقی حکومت کے وزراء کے دعوے درست ہوں گے مگر بجلی کو عام شہری تک خاص طور پر گاؤں دیہات میں پہنچنا آج بھی ایک مسئلہ ہے، پختون خوا، پنجاب اور سندھ کے دیہات میں جب شارٹ فال نہ ہو تب بھی بارہ گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے _
Array