امریکی سینیٹر کی پورن ویڈیو
Reading Time: < 1 minuteٹوئٹر نے امریکی سینیٹر کو پورن ویڈیو کی وجہ سے تماشا بنا دیا، امریکہ کی ریپبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک سینیٹر کو ٹوئیٹر اکاونٹ نے پورن وڈیو کی وجہ سے ٹرنڈ مین بدل دیا۔
سینیٹر ٹیڈ کروز جو مشت زنی پر پابندی کے دفاع کی وجہ سے مشہور ہوئے تھے، ان کے ٹوئیٹر اکاونٹ سے ایک پورن وڈیو لائیک کی گئی، یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ٹیڈ کروز کا ٹوئیٹر اکاونٹ اس وقت کون استعمال کر رہا تھا،ابتدائی طور پر سینیٹر نے ٹوئیٹ کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا،تاہم ان کے اسٹاف نے تصدیق کی کہ پورن ٹوئیٹ ہٹا دی گئی ہے،بعد ازاں ٹیڈ کروز نے کہا کہ یہ واقعہ بدنامی کہ مہم نہیں بلکہ میرے اسٹاف کی غلطی تھی،جب لائیک کی گئی پورن وڈیو ان لائیک کی گئی تو چالیس منٹس گزر چکے تھے اس تاخیر کے دوران بہت سے لوگوں نے پورن ٹوئیٹ کے اسکرین شارٹس لے لیے تھے،ٹیڈ کروز جو ایک سابق وکیل اور 2016 میں صدارتی امید وار راہ چکے ہیں ان کے ٹوئیٹر پر تیس لاکھ فالورز ہیں، دو دن پہلے تک ٹیڈ کروز رجت پسند خیالات کی وجہ سے مشہور تھےمگر اب پوری دنیا میں سوشل میڈیا پر ان کا ٹرینڈ لطائف ،فوٹو شاپ تصاویر اور میمیز کے ساتھ چل رہا ہے، ٹوئیٹر پر ا ن کے بارے میں دو لاکھ ٹوئیٹس ہو چکے ہیں۔