کھیل

سیاست نہیں صرف کرکٹ ہی کرکٹ

ستمبر 12, 2017 < 1 min

سیاست نہیں صرف کرکٹ ہی کرکٹ

Reading Time: < 1 minute

اب سیاست نہیں کرکٹ کا بخار نے قوم کو گھیرے میں لے لیا ہے، پنامہ کے عدالتی فیصلہ کے بعد ملک میں این اے 120 کی سیاست کا بازار گرم تھا، نواز شریف کی نا اہلی کے بعد لاہور کا قومی اسمبلی حلقہ 120 کی انتخابی سرگرمیاں ہر زیر بحث رہی، تاہم ملک میں ورلڈ الیون کی آمد کے بعد سیاست بخار کی جگہ کرکٹ جنون نے لے لی ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ الیون کے خلاف قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بیس رنز سے شکت دیکر دنیائے کرکٹ کو مثبت پیغام دیا ہے، تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اورز میں ورلڈ الیون کو 198 رنز کا ہدف دیا، بابر اعظم نے 86، احمد شہزاد نے 39 اور شعیب ملک نے 38 رنز کی شاندار اننگز کھیلیی، ورلڈ الیون کی جانب سے تسارا پریرا نے دو، مورنے مورکل اور عمران طاہر نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا، ہدف کے تعاقب میں ورلڈ الیون کی ٹیم کے مقررہ بیس اوورز میں 177 رنز بنا سکی، ورلڈ الیون کیطرف سے ہاشم آملہ نے 26، ڈوپلیسی نے 29، ٹم پین نے 25 اور ڈیرن سیمی نے 29 رنز ناٹ آوٹ بنائے، پاکستان کی جانب سے سہیل خان، رومان رئیس اور شاداب خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے