ہائیکورٹ کے چاچو، ماموں
کرپٹ عناصر کے خلاف فیصلے دینے پر توجہ کی بجائے بات ماموں سے چاچو تک پہنچ گئی ہے_
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے کہا ہے کہ بدعنوان عناصر پہلے اداروں کو ماموں بناتے تھے اور اب چاچو بناتے ہیں، محمکہ آبپاشی میں 7 ارب روپے کرپشن کے ملزمان پروجیکٹ ڈائریکٹر اشفاق نور میمن، ولی محمد نائچ اوردیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران چیف جسٹس احمد علی شیخ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کرپٹ عناصر پہلے اداروں کو ماموں بناتے تھے، اب چاچو بنانے لگے ہیں،نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ 14-2013 میں روہڑی کینال میں متعدد بندوں کی تعمیر کے لیے رقم جاری کی گئی تاہم ملزمان نے روہڑی کینال کے بند تعمیر کرنے کے بجائے رقم ہڑپ کرلی، کرپشن میں پروجیکٹ ڈائریکٹر اشفاق نور میمن اور ولی محمد نائچ سمیت دیگر ملزمان ملوث ہیں۔

