مشرف نے بے نظیر کے قاتلوں کا بتادیا
پاکستان کے سابق فوجی ڈکٹیٹر پرویزمشرف نے ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کرکے میڈیا کو جاری کیاہے جس میں کہاہے کہ بے نظیر بھٹو اور میر مرتضی بھٹو کے قتل کے صرف ایک شخص کو فائدہ ہوا، اس کا نام آصف زرداری ہے۔ پرویزمشرف نے کہاہے کہ بے نظیر بھٹو کی گاڑی کا سن روف عام مکینک سے کٹوایا گیا، بے نظیر قتل میں اہم شخص خالد شہنشاہ تھا جس کو بعد ازاں قتل کردیاگیا اور اس کے قاتل کو بھی مارا گیا۔ مشرف کے مطابق بے نظیر بھٹو کو باربار گاڑی سے باہر آنے کیلئے کہنے والا شخص کون تھا اور بے نظیر بھٹو کا موبائل فون کیوں نہ مل سکا۔ پرویزمشرف نے کہاکہ آصف زرداری نے مجھے للکارا جو میری برداشت سے باہرہے جواب ضروردوںگا، میری یہ باتیں بلاول اور آصفہ کیلئے ہیں۔ بھٹو خاندان کی تباہی کا ذمہ دار آصف زرداری ہے۔دیکھنا چاہیے کہ بے نظیر بھٹو کے قتل سے کس کو فائدہ پہنچا، مجھے قتل سے نقصان ہوا۔

