فلسطین کو رکنیت مل گئی
Reading Time: < 1 minuteاسرائیل کی مخالفت ہر جگہ فلسطین کا پیچھا کرتی ہے مگر ایسے فورم بھی ہیں جہاں فلسطین کامیاب ہو جاتا ہے_
اسرائیل کی شدید مخالفت کے باوجود فلسطین کو انٹر پول کی رکنیت مل گئی، فلسطین کو ایک سال کی طویل جدوجہد کے بعد انٹر پول کی رکنیت سے نوازا گیا، چین میں انٹرپول کا سالانہ 86واں جنرل اسمبلی کا اجلاس ہوا جس کے دوران فلسطین کی رکنیت کے حوالے سے ووٹنگ ہوئی ،ووٹنگ کے دوران انٹرپول کے 75 ممبران ممالک نے فلسطین کی رکنیت کے حق میں ووٹ دیا، اسرائیل سمیت 24 ممبران نے مخالفت میں ووٹ دیا،دوسری جانب فلسطین کو انٹرپول کا رکن بنانے کے لئے 34 ممالک نے اپنے ووٹ کا استعمال نہیں کیا، انٹرپول نے فلسطین کو دو تہائی اکثریت سے ووٹ حاصل کرنے کے بعد آزاد رکن قرار دیا۔
اسرائیل کی جانب سے فلسطین کو رکنیت دینے کے معاملے پر کہا گیا کہ فلسطین کو ریاست کا درجہ حاصل نہیں تھا اور اس وجہ سے وہ ممبرشپ کا اہل نہیں۔