خودکش حملے میں 14 جاں بحق
افغانستان میں حکام نے تصدیق کی ہے کہ خود کش حملے میں چودہ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں_
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے میں 12 اہلکار اور دو شہری جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے ہیں، ترجمان قندھار پولیس ضیا درانی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئےکہا کہ حملہ آور بارود سے بھری گاڑی پر سوار تھا جس نے صوبہ قندھار کے ضلع معروف میں واقع پولیس کے صدر دفتر کے باہر قائم حفاظتی چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد مارے گئے، جاں بحق ہونے والوں میں پولیس اور خفیہ اداروں کے اہلکار بھی شامل ہیں جب کہ 4 اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق حملے کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کرلی ہے، حملہ میں جس سرکاری گاڑی کا استعمال کیا گیا وہ کچھ عرصہ قبل چوری کی گئی تھی۔