کھیل

عمر اکمل پر پابندی

ستمبر 29, 2017 < 1 min

عمر اکمل پر پابندی

Reading Time: < 1 minute

ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کو میڈیا سے بات چیت کرنا مہنگا پڑ گیا۔

ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کو قومی ٹیم کے کوچ کے خلاف میڈیا پر بات کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڑ نے تین میچز کی پابندی اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ،ہارون رشید کی سر براہی میں قائم کمیٹی مکی آرتھر عمر اکمل تنازعہ میں ٹیسٹ کرکٹر کو تین شقوں کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا،کرکٹ بورڑ نے کمیٹی کی سفارش کی روشنی پر عمر اکمل کو دس لاکھ جرمانہ،تین میچز کی پابندی لگادی،جب کے اس کے علاوہ عمر اکمل کو دو ماہ تک غیر ملکی لیگز اور ٹورنامنٹس میں شرکت کے لیے این او سی بھی جاری نہیں کیا جائے گا،واضح رہے کہ عمر اکمل نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انہیں گالیاں دیں اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کرنے سے روکا جس پر پی سی بی نے کرکٹر کو شوکاز نوٹس بھیجا،جواب سے مطمئن نہ ہونے پر دوسرا بھجواکر پوچھا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب کیوں ہوئے جب کہ عمر اکمل نے پریس کانفرنس کو غصے کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے معذرت طلب کی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے