ساٹھ روہنگیا جان سے گئے
میانمار سے بنگلا دیش پہنچنے کی کوشش کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کی کشتی ڈوبنے سے کم ازکم 60 افراد جاں بحق ہوگئے، میانمار حکومت کی پشت پناہی میں جاری مظالم سے جان بچا کر ہجرت کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کی کشتی خلیج بنگال میں ڈوب گئی جس میں کم از کم 60 افراد ڈوب گئے، زندہ بچ جانے والے کشتی مسافروں کے مطابق غیرقانونی طریقے سے سفر کرنے والی اس کشتی کا کپتان چیک پوائنٹس سے بچنے کی پوری کوشش کرتا رہا لیکن تیز بارشوں کے سبب سمندر میں طغیانی کے باعث کشتی الٹ گئی، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے اعداد و شمار کے مطابق میانمار سے بنگلا دیش ہجرت کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد اب تک 5 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔