متفرق خبریں

شاہی اخراجات پر استعفا

ستمبر 30, 2017 < 1 min

شاہی اخراجات پر استعفا

Reading Time: < 1 minute

حکومتی وزیر شاہانہ اخراجات پر عہدے سے مستعفی ہوگئے _

حکومتی عہدہ حاصل کرنا اور پھر ہر طرح کے حالات میں اس سے چمٹے رہنا سیاستدانوں کا وطیرہ رہا ہے، کچھ ایسی ہی صورتحال ملک کے دیگر بڑے اداروں کے بڑے عہدوں پر بھی دیکھنے کو ملتی ہے،لیکن امریکہ کے وزیر صحت نے سرکاری دوروں کےلیے مہنگے جہازوں میں سفر کرنے پر معافی مانگتے ہوئے عہدے سے استعفی دے دیا،  امریکی وزیر صحت ٹام پرائس سرکاری دوروں کے لیے نجی جہازوں میں سفر کرنے پر نہ صرف معافی مانگ کر مستعفی ہوگئے بلکہ انہوں نے قومی خزانے سے خرچ ہونے والی رقم واپس لوٹانے کی بھی پیش کش کردی، وزیر نے طیاروں میں سفر پر قومی خزانے کی 10 لاکھ ڈالر سے زیادہ رقم لٹائی اور یہ خبر سامنے آنے کے بعد عوام نے شدید غم و غصے کا مظاہرہ کیا جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے وزیر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ناراضی کا اظہار کیا، پرائس نے اپنے بیان میں کہا کہ میں دوروں میں عوام کے پیسے کو خرچ کرنے میں واقعی غیرمحتاط ہوگیا، میں اس بات سے بخوبی واقف ہوں کہ امریکی عوام یہ بات جاننا چاہتے ہیں کہ ان کی محنت کی کمائی کو سرکاری حکام سمجھداری اور دھیان سے خرچ کررہے ہیں یا یونہی اڑا رہے ہیں۔
ٹام پرائس کے بارے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ انہوں نے ناروے کے دورے کے لیے فوجی طیارے کا استعمال کیا۔ سرکاری دوروں میں مہنگے اخراجات اور نجی جہازوں کے استعمال پر ٹرمپ کابینہ کے مزید تین وزرا کے خلاف بھی تحقیقات کی جارہی ہیں جن میں وزیر داخلہ ریان زنکی بھی شامل ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے