متفرق خبریں

آپ ٹام آلٹر کو نہیں جانتے؟

اکتوبر 1, 2017 < 1 min

آپ ٹام آلٹر کو نہیں جانتے؟

Reading Time: < 1 minute

اگر آپ واقعی ٹام آلٹر سے ناواقف ہیں تو پھر اپنی آئندہ نسل کو بیکن ہاؤس اور روٹس اسکولوں میں پڑھائیں تاکہ وہ اردو پڑھنے اور بولنے کے علاوہ سمجھنے سے بھی واقف نہ ہوں _

ایک ایسے خطے میں جہاں برطانوی راج دو سال حکومت کر کے چلا گیا مگر پیچھے جس متاثرہ افسر شاہی کو چھوڑ گیا وہ انگریزی بولنے اور سمجھنے کو ہی ترقی کی معراج سمجھتی ہے اور قومی و علاقائی بولی بولنے والوں کو کمتر جانتی ہے، ان لوگوں کے لیے امریکی پادری کے بیٹے ٹام آلٹر ایک زبردست مثال تھے، انڈین فلموں اور اسٹیج پر اداکاری کے جوہر دکھانے والے ٹام آلٹر کو شستہ اردو بولتے جس نے بھی دیکھا اور سنا وہ اس کا گرویدہ ہو گیا_ مگر نصیرالدین شاہ کے اس امریکی دوست کا گزشتہ روز انتقال ہو گیا ہے، اگر آپ ٹام آلٹر کو نہیں جانتے تو گوگل اور یوٹیوب پر اس کی غالب کی شاعری پڑھتے ویڈیو دیکھیں اور اپنے اردو لہجے، تلفظ اور ادائیگی کو بہتر بنانے کی کوشش کریں، نہیں تو کم از کم اپنے بچوں کو دن رات انگریزی بہتر بنانے کیلئے کی جانے والی کوششوں پر شرم ہی کر لیں _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے