متفرق خبریں

فیس بک صارفین کے لیے نئی خبر

اکتوبر 1, 2017 < 1 min

فیس بک صارفین کے لیے نئی خبر

Reading Time: < 1 minute

دنیا بھر میں فیس بک صارفین کی تعداد کروڑوں میں پہنچ چکی ہے،تاہم فیس بک صارفین کو ہیکرز اور پاسپورڈ بھول جانے جیسے مسائل کا سامنا ہے لیکن اب فیس بل انتظامیہ نے اپنے صارفین کی اس مشکل کا بھی حل نکال لیا ہے، جی ہاں فیس بک نےفیس بک اکاؤنٹ ریکور کرنے کیلئے ‘فیس آئی ڈی’ فیچر متعارف کر ادی ہے ،اس نئے فیچر میں فیس بک صارفین کے لئے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ اب وہ آسانی کے ساتھ اپنا فیس بک اکاؤنٹ ریکور کر سکتے ہیں،اس نئے فیچر کو متعارف کرانے وجہ صارفین کی لیے مزید آسانی پیدا کرنا ہے کیونکہ فیس بک صارفین اکثر پاسورڈ بھول جاتے ہیں یا پھر ہیک ہونے کی صورت میں پریشان ہوجاتے ہیں تاہم فیس بک کمپنی نے ‘فیس آئی ڈی’ کی صورت میں اس کا حل نکال لیا ہے،فیس آئی ڈی فیچر کی مدد سے صارفین اپنا اکاؤنٹ اپنی ذاتی یا خفیہ معلومات فراہم کئے بغیر ری کور کرسکیں گے، یہ فیچر صرف صارف کی شکل کی شناخت کرے گا اور اکاؤنٹ کو بحال کردے گا،یہ فیچر اس صورت میں زیادہ مدد گار ثابت ہوگا جب صارف ایسی جگہ موجود ہوں جہاں موبائل نیٹ ورک کی مشکل کے باعث انہیں ویریفیکیشن کوڈ حاصل کرنے میں مشکل پیش ہو یا وہ اپنے اکاؤنٹ کو ریکور کرنے کی معلومات بھول چکے ہوں،یہ فیچر فیس بک اکاؤنٹ کے تحفظ کے لئے ایک نیا قدم بھی ہے تاہم اس سے حقیقی فیس بک اکاؤنٹ صارف کا پتہ چل جائے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے