کھیل

پہلے ٹیسٹ میں شکست

اکتوبر 2, 2017 2 min

پہلے ٹیسٹ میں شکست

Reading Time: 2 minutes

سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ سیریزکے پہلے میچ میں آخری دن سری لنکا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو 114 رنز پر آو¿ٹ کر کے 21 رنز سے فتح حاصل کرلی، سری لنکن اسپنررنگانا ہیراتھ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اننگز میں چھ جبکہ میچ میں 11 وکٹیں حاصل کی۔
ابوظہبی میں 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا اور سمیع اسلم دو رن بنا کر ہیراتھ کی گیند پر آو¿ٹ ہوگئے جبکہ اظہر علی بھی بغیر کوئی رن بنائے لکمل کا شکار بن گئے۔ 16 کے مجموعی سکور پر پاکستان کی تیسری وکٹ گر گئی جب شان مسعود سات رنز بنا کر دلروان پریرا کی وکٹ بنے۔ 32 رنز کے سکور پر بابر اعظم بھی دلروان پریرا کی گیند پر ڈکویلا کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔ بابر نے صرف تین رنز بنائے۔ 36 رنز کے سکور پر اسد شفیق بھی ہیراتھ کی گیند پر آو¿ٹ ہو گئے۔ چائے کے وقفے کے بعد کپتان سرفراز احمد تیز کھیلنے کے کوشش میں کریز سے باہر نکلے تو ہیراتھ کی گیند پر وہ سٹمپ آو¿ٹ ہو گئے۔ حسن علی کے ساتھ حارث سہیل نے 20 رنز کی شراکت قائم کی لیکن وہ بھی دلروان پریرا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آو¿ٹ ہو گئے۔دو رنز کے بعد حسن علی بھی ہیراتھ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ آخر میں محمد عامر اور محمد عباس بھی ہیراتھ کا سامنا کرنے میں ناکام رہے اور 114 رنز پر پوری ٹیم آو¿ٹ ہو گئی۔
اس سے قبل سری لنکا کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 138 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی تھی۔ یاسر شاہ نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا جبکہ محمد عباس نے دو اور حسن علی، حارث سہیل اور اسد شفیق نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی ٹیم پہلی اننگ میں 422 رنز پر آو¿ٹ ہو گئی تھی اور سے سری لنکا پر تین رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔ پاکستان کی پہلی اننگز میں اظہر علی 85 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ اپنا پہلا میچ کھیلنے والے حارث سہیل نے 76 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں شان مسعود 59، سمیع اسلم 51، اسد شفیق 39، حسن علی 29 اور بابر اعظم 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ایک وقت میں 340 کے سکور پر اس کی 8 وکٹیں گر چکی تھیں تاہم حارث سہیل اور حسن علی کی عمدہ اننگز کے بدولت پاکستان سری لنکا پر تین رنز کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔ تاہم دوسری اننگ میں کوئی بھی پاکستانی بلے باز جم کرنہ کھیل سکا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے