پاکستان

فیس بکیا ایس پی معطل

اکتوبر 10, 2017

فیس بکیا ایس پی معطل

یہ مت سمجھے سوشل میڈیا پر آپ جو بھی کرینگے کوئی نہیں پوچھے گا، جناب اگر متاثرہ شخص نے شکایت کر دی تو آپ جیل بھی جا سکتے ہیں اور اگر سرکاری ملازم ہیں تو نوکری سے ہاتھ دھونا بھی پڑ سکتا ہے خواہ آپ پولیس کے اعلی افسر ہی کیوں نہ ہوں، تو جناب ہوا یہ کہ گلگلت بلتستان کے ایس پی کرائم برانچ سید جنید ارشد کو سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر معطل کر دیا گیا ہے، موصوف  پر اپنی سابقہ اہلیہ کی جعلی فحش تصاویر فیس بک پر لگانے کا الزام ہے، سوشل میڈیا پر فحش تصاویر لگانے پر سابق اہلیہ نے ایف آئی اے  لاہور سرکل کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تھی، ملزم جنید ارشد نے نےسابق اہلیہ کے ساتھ ناجائز تعلقات کیلئے دانش غنی نامی شخص کو اکسایا تھا اور اسے اپنی سابق اہلیہ کا فون نمبر اور اصل آئی ڈی بھی دی تاکہ دانش غنی اسے ہراساں کر سکے،ایف آئی اے نے خاتون کی درخواست پر جنید ارشد کے دو دوستوں احمد رضا اور ثاقب صادق کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا، دوسری جانب ایس پی جنید ارشد کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی ہدایت پر معطل کر دیا گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے