غلط خبر سے ایپل کو فائدہ
Reading Time: < 1 minuteامریکی اسٹاک مارکیٹ سے جڑے مالیاتی ادارے ڈاؤ جونز نے ایک خبر جاری کر کے ایپل کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ۔ سب کو حیرت زدہ کر دینے والی خبر میں کہا گیا تھا کہ گوگل ایپل کو نو ارب ڈالر میں خرید رہا ہے۔
خبر میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اس فروخت کا ذکر گوگل کے شریک بانی سٹیو جابز کی وصیت میں تھا، یہ خبر غلط ثابت ہوئی اور اسے دو منٹ کے اندر اندر ہٹا دیا گیا، تاہم اس مختصر وقت کے دوران ایپل کے حصص اوپر چڑھ گئے۔ مالیاتی ادارے ڈاؤ جونِز نے بعد ازاں غلط خبر پر معذرت کی اور کہا کہ یہ خبر ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے جاری کی گئی تھی اسے نظرانداز کر دیا جائے۔ خبر میں گوگل کو ایپل کے نئے ہیڈکوارٹرز میں منتقل کرنے کا بھی بتایا گیا تھا ۔
یہ خبر اس لیے بھی حیران کے تھی کہ مالیاتی میگزین فوربز کے مطابق ایپل گوگل سے کہیں بڑی کمپنی ہے اور اس کی کل مالیت 750 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ اس کے مقابلے پر گوگل کی کل قدر 580 ارب ڈالر کے قریب ہے۔