پی ایس ایل میں چائنہ مال
Reading Time: < 1 minuteپاکستان سپر لیگ تھری کا آغاز آئندہ سال فروری میں ہو گا جس میں اس مرتبہ چار کی بجائے پانچ ٹیمیں شریک ہوں گی، پانچویں ٹیم کی شمولیت کے بعد ایونٹ کی اہمیت اور بھی زیادہ بڑھ گئی ہے، اس کے علاوہ پی ایس ایل تھری میں شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز دو چینی کرکٹر بھی ہونگے جنہیں پشاور زلمی نے اپنی ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں چین کے سفارتخانے میں منعقدہ تقریب میں پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے چین کے 2 انٹرنیشنل کرکٹرز جیان لی اور یوفی زانگ کو پی ایس ایل تھری میں پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کیا، جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ عظیم دوست ملک چین کے ساتھ کھیلوں کے روابط سے دونوں ملکوں کے عوام مزید قریب آئیں گے، اس موقع پر چینی کرکٹرز جیان لی اور یوفی زانگ نے کہا کہ وہ پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل ہونے پر بہت پرجوش ہیں اور امید ہے کہ انہیں ٹیم سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ تقریب میں چین کے سابق سفیر چن زیانگ زنگ، چین کرکٹ ٹیم کے کوچ یی تیان خصوصی شرکت کی۔