پاکستان

حلقہ بندیوں کی منظوری

اکتوبر 25, 2017 < 1 min

حلقہ بندیوں کی منظوری

Reading Time: < 1 minute

آئندہ عام انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے مطابق کرانے کی راہ ہموار ہوگئی، وفاقی کابینہ نے مردم شماری کے نتائج کے تناظر میں نئی حلقہ بندیاں کرانے کی منظوری دے دی ہے، ترمیمی بل سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے بنایا جائے گا اور پارلیمنٹ حتمی منظوری دے گی_

وزیراعطم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نئی حلقہ بندیوں کے معاملے پر غور کیا گیا جس کے بعد کابینہ نے نئی آئینی ترمیم کا مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی ، نئی حلقہ بندیاں مردم شماری کے تناظر میں کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کابینہ نے سیاسی جماعتوں سے بھی مشاورت کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق کابینہ کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ قومی اسمبلی کی نشستیں 272 سے بڑھ کر 300 تک ہوجائیں گی جبکہ چارون صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں میں 10 فیصد تک اضافہ ہو گا وفاقی کابینہ کے اجلاس میں امام کعبہ نے خصوصی طور پر شرکت کی امام کعبہ نے کابینہ سے خطاب مین کہا کہ اجالس مین شرکت کرنا میرے لیئے اعزاز ہے پاکستان میرا دوسرا گھر ہے امام کعبہ کا کہنا تھا کہ پاکستاننے ہمیشہ سعودی عرب کا ساتھ دیاہے اورہر طرھ کے حالات میں ساتھ کھڑا رہا ، دنیا میں وہ ملک عدم استحکام کا شکار ہوئے جو اتحاد اور اتفاق برقرار نہ رکھ سکے۔وفاقی کابینہ نےپمز ہسپتال کو زولفقار علی بھٹو یونیورسٹی سے الگ کرنے کوئٹہ میں ڈرگ کورٹ کے قیام جسٹس آفتاب احمد کو سپیشل ایپلٹ کورٹ کا جج تعینات کرنے اور پی اے آر سی کے بورڈ آف گورنر کی منظوری دے دی ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے