سفارتی علاقے میں خودکش حملہ
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے سفارتی علاقے کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا ہے۔ افغان حکام کے مطابق خودکش حملہ آور نے آسٹریلوی سفارت خانے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا۔
حملے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق تیرہ افراد کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ انیس لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق علاقے سے تفتیش میں معاون ثابت ہونے والے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔