پاور پلانٹ مستقل بند کر دیا
ایک سو بیس میگاواٹ کے جاپان پاور پلانٹ کو مستقل طور پر بند کر دیا گیا ہے _
سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن نے جاپان پاور پلانٹ کمپنی کو بند کرنے کا آرڈر جاری کر دیا، ایک سو بیس میگاواٹ صلاحیت کا جاپان پاور پلانٹ سنہ دو ہزار میں آپریشنل کیا گیا تھا جو دو ہزار بارہ سے بند پڑا تھا_ جاپان پاور پلانٹ کے ذمے پانچ ارب چھپن کروڑ روپے واجب الادا تھے، پاور پلانٹ کا لائسنس دو ہزار چھ میں ختم ہوا تھا جس کے بعد دو ہزار بارہ تک اس کو مختلف معاہدوں کے تحت آپریشنل رکھا گیا، پلانٹ کو دوہزار بارہ میں بند کیا گیا، پاور پلانٹ کو مستقل طور پر بند کرنے اور کمپنی کے خاتمے کےلئے سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن سے دوہزار پندرہ میں رجوع کیا گیا تھا جس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد حکمنامہ جاری کیا گیا ہے _