دھرنا ختم کرنے کا حکم
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد ہائیکورٹ نے فیض آباد میں تحریک لبیک کے شرکاء کو دھرنا ختم کرنے کا حکم دیا ہے، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ معاملہ عدالت میں آ گیا ہے اب دھرنا ختم کریں، خدا کا خوف کریں، بچوں، بوڑھوں اور خواتین کی مشکلات کا احساس کریں _
تحریک لیبک نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی اور استدعا کی کہ الیکشن ریفارمز ایکٹ دو ہزار سترہ میں ختم نبوت کے حوالے سے کی گئی ترامیم واپس لینے کے بعد ایسا کرنے والوں کی نشاندہی کر کے ان کو سزا دی جائے _
دوران سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ دھرنے میں چیف جسٹس ثاقب نثار کو گالیاں دینے والے معافی مانگیں _ واضح رہے کہ مولوی خادم حسین رضوی نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پاکستان نہ بنتا تو چیف جسٹس ثاقب نثار کسی ہندو وکیل کے کتے نہلا رہے ہوتے _
Array