پاکستان

مشرف کیوں باہر ہے

نومبر 16, 2017 < 1 min

مشرف کیوں باہر ہے

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی ہے، عدالت نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کر لی ہے _ جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ قانون کا معیار سب کیلئے یکساں کیوں نہیں ہے، جسٹس فائز عیسی کا کہنا تھا کہ سنگین غداری سمیت کئی مقدمات کے ملزم باہر بیٹھے ہیں، باہر بیٹھ کر بہت بڑے بڑے کام ہو رہے ہیں ، جسٹس فائز عیسی نے ریمارکس دیئے کہ وفاق تمام ملزمان کے ساتھ یکساں سلوک کیوں نہیں کرتا، کیا بیرون ملک سے ملزمان کی واپسی کیلئے اقدامات کیے گئے، جسٹس مشیر عالم  نے سوال کیا کہ کیا درخواست گزار ڈاکٹر عاصم کو ہر بار سپریم کورٹ سے رجوع کرنا ہوگا؟ سپریم کورٹ نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم ٹرائل کورٹ کی اجازت سے بیرون ملک جا سکیں گے، عدالت کے دو رکنی بینچ نے  مشیر عالم کی سربراہی میں مقدمے کی سماعت کی _ سرکاری وکیل نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کا نام نیب کی ہدایت پر ای سی ایل میں ڈالا گیا، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ قانون سب کیلئے یکساں ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے