قتل عام پر سوگ
Reading Time: < 1 minuteبلوچستان کے علاقے کیچ تربت میں مارے جانے والے پندرہ جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی _ مارے جانے والوں کے گھروں میں کہرام بپا ہے اور ملک کا سنجیدہ طبقہ سوگ میں ہے _
فائرنگ سے قتل ہونیوالے15افراد کی نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری، سابق وزیراعلٰی عبدالمالک بلوچ،فیصل ایدھی،صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی کے علاوہ کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے بھی شرکت کی _
تربت میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں آئی جی ایف سی،آئی جی پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی جس کے بعد 15افراد کی میتیں سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے لاہور روانہ کر دی گئیں، لاہور سےلاشیں ایمبولنس کےذریعےآبائی علاقوں کو روانہ کی جائیں گی:، 4میتیں سیالکوٹ،3منڈی بہاؤ الدین،2میتیں گجرانوالہ منتقل کی جائیں گی:، دو افراد کی میتیں واہ کینٹ اور گجرات منتقل کی جائیں گی، ضلعی انتظامیہ کے مطابق 4 ناقابل شناخت لاشیں ایدھی سردخانہ لاہور منتقل کی جائیں گی _
مارے جانے والے افراد کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ ایجنٹوں کو پیسے دے کر بیرون ملک جانے کیلئے ایران بارڈر کی طرف جا رہے تھے _ بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی کالعدم قرار دی گئی تنظیم نے دہشت گردی کے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کی ہے _