آپریشن میں میجر شہید
دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ایک ٹھکانے سے فائرنگ میں فوج کے میجر کو گولیاں لگی ہیں، فوجی ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسزکے ڈیرہ اسماعیل خان کےعلاقےکلائی میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں سےمقابلے میں میجر اسحاق شہید ہوگئے ہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 28سال کے شہید میجراسحاق کاتعلق خوشاب سے ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے جاری کیے بیان میں کہا ہے کہ آرمی چیف نے ڈی آئی خان میں میجر اسحاق شہید کے جنازےمیں شرکت کی ہے_

