بلوچستان کے قاتلوں کی ویڈیو
دو ہفتے قبل بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں بلوچستان کے دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے نہتے اور بے گناہ نوجوانوں کی ویڈیو سامنے آئی ہے _
دو منٹ کی ویڈیو دہشت گردوں نے نوجوانوں کو اغوا کرنے کے بعد بنائی ہے جس میں ایک پہاڑی مقام پر بارہ مغوی نوجوانوں سے ان کے نام پتے ریکارڈ کیے جا رہے ہیں، جبکہ ایک نوجوان سے کہلوایا گیا ہے کہ وہ پاکستانی فوج کے ساتھ مزدوری کے لیے پنجگور سے آگے جا رہا تھا، اسلحے کے نوک پر ریکارڈ کی گئی اس ویڈیو میں دہشت گردوں نے مغوی نوجوان سے یہ پیغام بھی دلوایا ہے کہ باقی لوگ بلوچستان نہ آئیں _
واضح رہے کہ دہشت گردوں نے بیس نوجوانوں کو دو مختلف واقعات میں فائرنگ کر کے قتل کیا جو ایجنٹوں کو رقم دے کر غیر قانونی طریقے سے ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے _

