فیض آباد میدان جنگ بن گیا
ہٹ دھرمی پر اترے دھرنا مظاہرین سے فیض آباد کے انٹرچینج کو خالی کرانے کے لیے پولیس نے آپریشن شروع کردیا ہے _
پولیس کی جانب سے آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیاں مار کر مظاہرین کو منتشر کیا جا رہا ہے، دوسری طرف سے مظاہرین نے پتھراؤ کیا ہے، کئی مظاہرین کو گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے _ اس دوران کئی پولیس اہلکار اور مظاہرین زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے _

