پولیس بسیں جلا دی گئیں
فیض آباد میں شرپسندوں کی جانب سے پیش قدمی جاری ہے اور پولیس کی چار بسیں جلا دی گئیں ہیں _
پولیس نے پیچھے ہٹ کر اپنا سامان اور گاڑیاں موقع پر چھوڑ دیں جس کے بعد شرپسندوں نے گاڑیوں کو آگ لگا دی ہے، ملک کے مختلف شہروں میں فیض آباد دھرنے کے شر پسندوں سے یکجہتی کے لیے شرپسند عناصر نے سڑکیں بند کر کے احتجاج شروع کر دیا ہے _
اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایک سو سے زائد زخمی افراد کو لایا گیا جن میں سے ساٹھ معمولی زخمی مرحم پٹی کے بعد فارغ کر دیے گئے ہیں _ حالات پر قابو پانے کیلئے پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے تاہم کسی قسم کی حکمت عملی نظر نہیں آ رہی _

