حالات کنٹرول سے باہر
فیض آباد دھرنے کے شرپسندوں کو منتشر کرنے کے لیے کی جانے والی پولیس کارروائی کے ناکام ہونے کے بعد راولپنڈی میں پولیس مری روڈ سے غائب ہو گئی ہے اور ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بریلوی مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد نے سڑکوں پر نکل کر توڑ پھوڑ کی ہے _
راولپنڈی میں شرپسندوں نے پولیس کی دس گاڑیوں کو آگ لگا کر شہریوں کو گھروں میں محصور کر دیا ہے_

