مولویوں کی ایک اور جیت
پولیس کی ناکامی اور فوج کی جانب سے سول انتظامیہ کی مدد کو آنے سے انکار کے بعد مشکلات میں گھری منتخب حکومت کے وزیر قانون زاہد حامد مستعفی ہو گئے ہیں،
ملک میں قانون کی بالادستی پر یقین رکھنے والے افراد اور مبصرین نے اس پیش رفت پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسے شرپسندوں اور بلوائیوں کی جیت قرار دیا ہے، سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پر ملک کے پڑھے لکھے لوگ حکومت اور ملک کے مستقبل کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ مستقبل میں مولوی ایک ہزار بلوائی لا کر کچھ بھی کر لے کر جا سکیں گے_

