کھیل

شرما کی تیسری ڈبل سنچری

دسمبر 13, 2017 < 1 min

شرما کی تیسری ڈبل سنچری

Reading Time: < 1 minute

انڈیا کے بلے باز روہت شرما نے ایک روزہ کرکٹ میچوں میں تیسری ڈبل سنچری اسکور کرکے ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ موہالی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں شرما نے بطور ابتدائی بلے باز یہ ریکارڈ بنایا ہے۔
نومبرسنہ دوہزار تیرہ میں روہت شرما دنیا کے دوسرے بلے باز بنے تھے جنہوں نے ڈبل سنچری اسکور کی تھی ان سے قبل سچن تنڈولکر نے آسٹریلیا کے خلاف ایک سو اٹھاون گیندوں پر دوسو نو رنز اسکور کیے تھے جس میں بارہ چوکے اور سولہ چھکے شامل تھے۔
ایک سال بعد سری لنکا کے خلاف شرما نے کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں ون ڈے کا سب سے بڑا انفرادی اسکور بنایا جب انہوں نے 173 گیندوں پر 264 رنز اسکور کیے جس میں 33 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔ شرما اور تندولکر 200 ناٹ آﺅٹ کے علاوہ مارٹن گپتل 237ناٹ آﺅٹ اور وریندر سہواگ 219 کے علاوہ کرس گیل 215 رنز کے ساتھ ڈبل سنچری میکر ہیں۔
شرما نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں ایک سو پندرہ گیندوں پر سنچری اسکور کی اور اس کے بعد اگلے پچاس رنز صرف اٹھارہ گیندوں پر بنائے جس میں چار مسلسل گیندوں پر چار چھکے شامل تھے۔ یہ چھکے انہوں نے گیندباز سرنگا لکمل کے چوالیس ویں اوور میں لگائے۔ شرما نے 208 رنز بنائے اور آﺅٹ نہیں ہوئے۔ انڈیا نے پچاس اوورز میں 392 رنز کا مجموعہ جوڑا ہے۔ اور اب سری لنکا کی باری ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے