جج نے بدمعاش وکیل اندر کر دیا
پچاس کروڑ کے دو کنال پلاٹ پر ۳۵ برس سے قابض وکیل نے ہائیکورٹ کے کمرہ عدالت میں بدمعاشی شروع کر دی ۔
اسلام آباد کے سیکٹر ای سیون میں دو کنال کے مکان پر جعل سازی سے قبضے کے مقدمے کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران وکیلوں نے ہنگامہ کر دیا ۔
قبضہ مافیا کے سرغنہ ایڈوکیٹ سہیل احمد اور مشتاق گلباز نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی سے بدتمیزی کی جس پر عدالت نے دونوں وکلا کا لائسنس معطل کر دیا، عدالتی حکم پر وکیل سہیل احمد کو گرفتار کر لیا گیا
سہیل احمد نے عدالتی حکم پر پلاٹ قبضہ چھڑوانے جانے والی بیلف ٹیم پر حملہ کیا اور دھمکیاں دیں، قبضے اور بیلف ٹیم کو دھمکانے کے معاملے پر سماعت جار ی تھی ۔

