پاکستان

لاپتہ شہری کو ڈھونڈیں، ہائیکورٹ

دسمبر 22, 2017

لاپتہ شہری کو ڈھونڈیں، ہائیکورٹ

لاہور پائیکورٹ نے پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے اعلی حکام کو ہدایت کی ہے کہ لاپتہ شہری رضا خان کو بازیاب کرایا جائے ۔

رضا خان جو پاکستان انڈیا کے نوجوانوں کے درمیان دوستی کیلئے ایک تنظیم آغاز دوستی کی کنوینیر ہیں کو اس ماہ کے آغاز پر لاہور میں ان کی رہائش ماڈل کالونی سے اٹھایا گیا تھا اور تاحال ان کے بارے میں کسی کو علم نہیں۔

رضا خان کے بھائی حامد ناصر کی جانب سے غیرقانونی حراست سے چھڑانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں وکیل عاصمہ جہانگیر پیش ہوئیں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے