مشال قتل میں مطلوب ملزم گرفتار
خیبر پختون خوا کی مردان یونیورسٹی میں قتل کیے گئے طالب علم مشال خان کے قتل میں مطلوب ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے _
مفرور اشتہاری ملزم اظہار عرف جونی کو مردان کے تھانہ صدر کی حدود سے گرفتار کیا گیا، ملزم گزشتہ آٹھ ماہ سے پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کےقبضے سے کلاشنکوف، کلاکوف اور ایک پستول برامد ہوا ہے_
ڈی پی او مردان کے مطابق اظہار کی گرفتاری سے مشال قتل کیس میں گرفتار کئے گئے ملزمان کی تعداد 58 ھوگئی ہے _ قتل میں کل ملزمان 61 ھیں جن میں تین ملزمان اب بھی مفرور ھیں جن کی جائیداد کی قرقی کیلئے کارروائی جاری ھے ۔۔۔۔

