متفرق خبریں

تبدیلی وزیر کا ایک اور کارنامہ

جنوری 6, 2018 < 1 min

تبدیلی وزیر کا ایک اور کارنامہ

Reading Time: < 1 minute

خیبر پختون خوا کے صوبائی وزیر جمشید کاکا خیل کی بدتمیزی کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی، اس بار ان کا نشانہ صوابی کے ایکسائز افسر طارق مسعود بنے _

ویڈیو ایکسائز افسر کے دفتر کی راہداری میں بنائی گئی ہے جس میں (پشتو زبان) ایکسائز افسر صوبائی وزیر سے کہتا ہے کہ تمھارا مقصد مجھے بے عز ت کرنا ہے _ افسر طارق مسعود کہہ رہے ہیں کہ اگر میری بے عزتی کرتے ہو تو یہ تمھاری بے عزتی ہے، اپنے آپ کو بے عزت مت کرو، اگر میری عزت کرو گے تو تمھاری عزت بھی میں کروں گا، منسٹر ہو تو طریقے سے بات کرو، تم عام آدمی تو نہیں ہو ، پوری دنیا تمھیں جانتی ہے_

وزیر کہتے ہیں کہہ رہے ہیں کہ اگر میں صوابی آتا تو تمھاری ڈیوٹی نہیں کہ تم آکر میرے پرٹوکول کیلئے ڈیوٹی دو _ ایکسائز افسر جواب دے رہا ہے کہ نہیں،  یہ میری ڈیوٹی نہیں، کمیشن نے اس لئے مجھے بھرتی نہیں کیا کہ ایم پی اے یا وزیر کو پروٹوکول دوں _

وزیر بولتا ہے کہ مجھے پروٹوکول دینا تمھاری ذمہ داری ہے ، افسر جواب دیتا ہے کہ قانون میں کہیں پر نہیں لکھا کہ میں تمھیں پروٹوکول دوں_

وزیرایکسائز کی ای ٹی او صوابی سے جھگڑے کی ویڈیو وائرل ہوگئی،  وزیر ایکسائز جمشید کاکاخیل نے اس سے قبل ایک اسسٹنٹ کمشنر سے تجاوزات ہٹانے پر بدتمیزی کی تھی _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے