متفرق خبریں

ایک ارب کا وکیل

جنوری 10, 2018 2 min

ایک ارب کا وکیل

Reading Time: 2 minutes

سپریم کورٹ میں شریف خاندان کی  شوگر ملز جنوبی پنجاب منتقل کرنے کے خلاف ہائی کورٹ فیصلے پر اپیل کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی _ چیف جسٹس نے کہا کہ غالبا یہ انڈسٹری نئی نہیں لگائی گئی، معاملہ شوگر ملز منتقلی کا ہے، کیامقدمات کے دوران یہ کاروبار بند ہے؟
شوگر ملز کے وکیل نے بتایا کہ کاروبار بھی بند ہے اور 3ماہ میں ملوں کی منتقلی کاحکم بھی ہائیکورٹ نے دیا ہے _ چیف جسٹس نے کہا کہ اگرملزغیرقانونی لگائی گئی ییں تو منتقل کرنا پڑیں گی،  چیف جسٹس نے کہا کہ میرے خیال سے اپیل کی سماعت کے لیے منظوری توبنتی ہے _ وکیل نے کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو فی الوقت معطل کیا جائے جب تک سپریم کورٹ اپیل کا فیصلہ نہیں کر دیتی _ چیف جسٹس نے پوچھا کہ اخبارات میں اپیلیں کیوں شائع کی جارہی ہیں، ملیں توسال سے بند ہیں، فی الحال حکم امتناعی نہیں دینگے _ گنے کے کاشتکاروں کے وکیل احسن بھون نے کہا کہ جہانگیر ترین شوگر ملز کے وکیل چوہدری اعتزاز احسن جانتے ہیں گنے کی فصل دو سال ہوتی ہے _ چیف جسٹس نے اعتزاز احسن سے پوچھا کہ چوہدری صاحب کیا آپ نے گنا کاشت کیا ہے_ اعتزاز احسن نے کہا کہ میں بھی کاشتکار ہوں، چیف جسٹس نے برجستہ پوچھا کہ کیا ایگریکلچر ٹیکس بھی دیا ہے؟ چیف جسٹس کے  چوہدری اعتزاز احسن سے مکالمے پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے_ چیف جسٹس نے پوچھا کہ باقی ملیں بند ہیں تو کیا سارا گنا ترین کی ملز JDW اٹھانے کے لیے تیار ہے ؟چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا جہانگیر ترین موجود ہیں،  جہانگیر ترین کو بلا لیں، چاہتے ہیں کسانوں کا نقصان نہ ہو_ چیف جسٹس نے کہا کہ جو سرکلر ریٹ ہے اعتزاز احسن ادا کرینگے، کم از کم اس سیزن کسانوں کا نقصان نہیں ہونے دینگے _

کاشتکاروں کے وکیل نے کہا کہ جے ڈی ڈبلیو مل نے پہلے بھی وعدہ خلافی کی، کسانوں کو پچھلی ادائیگی بھی نہیں کی گئی _ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے، کسان کا سارا گنا اٹھنے تک کیس کی سماعت کروں گا_  چیف جسٹس نے کہا کہ اعتزاز احسن یقین دہانی کرائیں اور جا کر خود اٹھائیں، چودھری اعتزاز احسن کیلئے پچاس کروڑ یا ایک ارب روپے تو مسئلہ ہی نہیں _ کاشتکاروں کے وکیل نے کہا کہ دیگر ملیں بند ہونے سے ترین کی مل گنا نہیں اٹھا رہی_ چیف جسٹس نے کہا کہ اعتزاز احسن چیف جسٹس کے آئیڈیل ہیں، یہ ضرور کریں گے _

عدالت نے جے ڈبلیو ڈی سے کل تک گنا اٹھانے کا پلان طلب کر لیا _  چیف جسٹس نے کہا کہ کل تک پلان لائیں ورنہ جنوبی پنجاب کی بند شوگر ملیں کھو ل دوں گا_ اعتزاز احسن نے کہا کہ خود کاشتکار ہوں کسانوں کانقصان نہیں ہونے دوں گا_ چیف جسٹس نے اس پر برجستہ کہا کہ عدالت کا کاشتکاروں کی محبت میں گرفتار ہونے کے بعد اعتزازاحسن کی کسانوں کے لیے محبت جاگ گئی ہے _

سماعت کل تک ملتوی کردی گئی _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے