پاکستان

قصور میں ہنگامے، پولیس کی فائرنگ

جنوری 10, 2018

قصور میں ہنگامے، پولیس کی فائرنگ

پنجاب کے ضلع قصور میں چار روز سے لاپتہ معصوم بچی کے قتل کے بعد قصور شہر میں شہریوں نے جگہ جگہ احتجاج شروع کر دیا ہے۔ قصور کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر پر مظاہرین نے دھاوا بول کر دروازے کو توڑ دیا ہے جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی ہے ۔ سماء ٹی وی کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے دو شہری جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ اے آر وائے کے مطابق پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہوا ہے اور اسپتال ذرائع نے اس کی تصدیق کی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے