زینب قتل: فوج و عدلیہ کے سربراہ بول پڑے
قصور میں اغواء اور زیادتی کے بعد قتل کی گئی آٹھ سالہ بچی زینب کی جنازہ ادا کر دی گئی ہے جبکہ زینب کے والدین سعودی عرب سے واپس پہنچ گئے ہیں _
فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے فوج کو دیگر اداروں کی مدد کے لیے کہا ہے جبکہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب پولیس کے سربراہ سے چوبیس گھنٹے میں رپورٹ طلب کی ہے _

