امریکا سے فوجی تعاون معطل
Reading Time: < 1 minuteوزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ خفیہ معلومات کا تبادلہ اور فوجی تعاون معطل کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا امریکا کی جانب سے پاکستان کی عسکری امداد بند کرنے کے بعد کیا گیا ہے ۔ وزیر دفاع خرم دستگیر کی جانب سے یہ بیان حکومتِ پاکستان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کیا گیا ہے۔
خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی ذمہ داریاں پوری کر دی ہیں اور وہ امن کو قائم رکھنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ نے کہا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں نہ کرنے پر اس کی تقریباً تمام سکیورٹی امداد روک رہی ہے۔
Array