متفرق خبریں

چھری مار کو عمر قید

جنوری 12, 2018 < 1 min

چھری مار کو عمر قید

Reading Time: < 1 minute

خواتین کو چھری کے وار سے زخمی کرنے والے جنونی ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی، جنونی ملزم کے حملے میں فوجی فاونڈیشن کی ایک نرس جان بحق بھی ہوئی تھی،

کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج راجہ قمر سلطان نے کی،فاضل عدالت نے ملزم محمد علی کو قتل کی دفعہ کے تحت عمر قید اور اقدام قتل کے جرم میں دس سال قید سخت کی سزاسنائی، ملزم کو دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم بھی دیا گیا، جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرم مزیدچھے ماہ قید کاٹنا ہو گی، مجرم محمد علی کو تھانہ مورگاہ پولیس نے گزشتہ سال فوجی فاونڈیشن ہسپتال کی نرس انعم ناز کو قتل اور اسکی سہیلی ارم شہزادی کوقتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا،مجرم نے لوڈشیڈنگ کے دوران دونوں خواتین کو فوجی فاونڈیشن ہسپتال کے سواں روڈ پر واقع گیٹ پر چھری کے وار سے زخمی کیا تھا جس کے بعد انعم ناز جاں بحق ہو گئی تھی،جبکہ ملزم نے گرفتاری کے بعد اس بات کا اعتراف کیا تھ اکہ وہ سوتیلی ماں کے ظالمانہ سلوک سے تنگ آکرمورگاہ مین اپنی خالہ کے گھر رہائش پذیر تھا اس سوتیلی ماں کے سلوک کی وجہ سے وہ خواتین کو چھری کے وار سے زخمی کرتا تھا،مجرم کے خلاف تھانہ مورگاہ میں خواتین پر چھری کے حملے کے چار مختلف مقدمات درج تھے،

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے