متفرق خبریں

بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق

جنوری 16, 2018 2 min

بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق

Reading Time: 2 minutes

سپریم کورٹ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہاہے کہ قانون سازی کیلئے پارلیمان سپریم ادارہ ہے، الیکشن ایکٹ بناتے وقت تحریک انصاف نے کیا کیا؟ بیرون ملک مقیم پاکستانی سب سے زیادہ ڈونیشن تحریک انصاف کو دیتے ہیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا ہے کہ موجودہ حالات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دیا جاسکتا۔
سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کے سامنے تحریک انصاف کے وکیل انور منصور نے کہاکہ مقدمے میں فریق بننے کیلئے درخواست دائر کی ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ کیا تحریک انصاف نے پارلیمان نے الیکشن قانون دوہزار سترہ کی مخالفت کی تھی؟ وکیل نے کہاکہ مخالفت نہیں کی جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ کہ جس قانون کے حق میں ووٹ دیا اسی کے خلاف عدالت کیسے آسکتے ہیں، تحریک انصاف کو تواب اس قانون کی حمایت میں آنا چاہیے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ نئے قانو ن میں تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے سے پہلے تجرباتی بنیادوں پر الیکشن کمیشن کو کہا گیا ہے،قانون بننے کے بعد تجربہ کرنے کے لیے کمیشن نے کیااقدامات کیے ،الیکشن کمیشن نے تجربہ کرکے پائلٹ پروجیکٹ کے نتائج پارلیمان کودینے ہیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ نادرااس منصوبے کے حوالے سے سافٹ ویئر بنارہاہے، ہم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فہرست مانگی تھی مگر نادرا نے فراہم کرنے سے انکار کیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جو مشکلات ہیں اس پر تحریری جواب دیں۔ الیکشن کمیشن پر بھاری ذمہ داری ہے، شفاف الیکشن کراکے تاریخ میںاپنا نام درج کرائیں، اس کام میں سپریم کورٹ الیکشن کمیشن ہرقسم کی مدد کیلئے تیار ہے۔ عدالت نے تحریک انصاف کو الگ سے آئینی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی جبکہ نادرا، وزارت داخلہ کو بھی نوٹس جاری کر دیے، مقدمے کی آئندہ سماعت 23جنوری کو ہوگی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے