متفرق خبریں

حسین حقانی پر مقدمات درج

جنوری 21, 2018 < 1 min

حسین حقانی پر مقدمات درج

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں جہاں عام شہری ایف آئی آر درج کرنے کے لیے رلتے رہتے ہیں اور لاپتہ ہونے والے افراد کے مقدمات برسوں تک درج نہیں ہوتے وہاں پولیس نے تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے ڈاک سے موصول ہونے والی درخواست پر بھی مقدمہ درج کر لیا ہے _

امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر اور میموگیِٹ سکینڈل کے کردار حسین حقانی کے خلاف صوبہ خیبرپختون خوا کے ضلع کوہاٹ کے تین تھانوں میں ملک سے غداری کے مقدمات درج کر لئے گئے،مقدمات تین مختلف شہریوں کی درخواست پر درج کئے گئے۔

پولیس کے مطابق مقدمات دفعہ 120B اور 121A کے تحت کوہاٹ کےتھانہ سٹی،کینٹ اور بلی ٹنگ میں درج کئے گئے ہیں،موصول ہونے والی ایک ایف آئی آر کے متن میں تحریر ہے کہ حسین حقانی ایک کرپٹ ترین شخص ہے،جس نے امریکہ میں رہتے ہوئے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،پاکستان کا عالمی سطح پر تشخص خراب کیا ہے،اور دو کتابیں بھی تحریر کیں،جن میں پاکستان کا امیج خراب کرنے کے لئے ملک کے خلاف باتیں تحریر کی گئیں،بطور سفیر سی آئی اے کے ایجنٹوں کو پاکستان کے ویزے فراہم کیے، جبکہ حسین حقانی کے بھارت کے ساتھ بھی خفیہ تعلقات تھےپاکستان کے خلاف عالمی سطح پر پراپیگنڈہ کرتا رہا۔حسین حقانی کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آرز کے حوالے سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تھانہ کینٹ میں مقدمہ کوہاٹ کے رہائشی شمس الحق،تھانہ سٹی میں حبیب الرحمن اورتھانہ بلی ٹنگ میں عزیز اللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔۔۔۔۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے